Skip to main contentSkip to footer

بھارت میں اسلام قبول کرنیوالے آیوش ملک نے دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرلیا

بھارت میں اسلام قبول کرنے والے آیوش ملک نے دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرلیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی سے تعلق رکھنے والے آیوش ملک نے اسلام قبول کرنے کے چند برس بعد دوبارہ ہندو مذہب (سناتن دھرم) اختیار کر لیا جبکہ اس سے متعلق مقدمہ اب بھی زیرِ تفتیش ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملے کی ابتدا 2018 میں ہوئی، جب آیوش ملک کی ملاقات علاج کے دوران ایک اسپتال میں فزیو تھراپسٹ چاندنی قریشی سے ہوئی۔

وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوئے اور بعد ازاں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آیوش ملک کو 2023 میں دہلی لے جایا گیا، جہاں انہوں نے اسلام قبول کیا، اپنا نام محمد علی رکھا اور نکاح کیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران نکاح کا کوئی سرکاری سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آیوش نے داڑھی رکھ لی تھی اور پانچ وقت کی نماز بھی ادا کرنے لگے تھے۔اس دوران آیوش مسلسل یہ موقف اختیار کرتے رہے کہ انہوں نے اپنی آزاد مرضی سے اسلام قبول کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا

مجھے بچپن ہی سے اسلام کی طرف رغبت تھی۔ میں نے تقریبا چار سال پہلے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور اپنی پسند سے چاندنی قریشی سے شادی کی۔ ہم دونوں بالغ ہیں اور قانون کے مطابق اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔دوسری جانب آیوش کے والد دیوراج ملک نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ چاندنی قریشی اور ان کے والد اسلام قریشی نے مبینہ طور پر ان کے بیٹے کا ذہن تبدیل کیا اور ایک منصوبہ بندی کے تحت اسے اسلام قبول کروایا تاکہ خاندان کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پر قبضہ کیا جا سکے۔

والد کی شکایت کے بعد اتر پردیش پولیس نے ریاست کے غیر قانونی مذہب تبدیلی سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا اور چاندنی قریشی اور ان کے والد کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جو تاحال جاری ہیں۔اب اس کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ آیوش ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے

آن لائن فراڈ، دھوکا دہی میں پنجاب سب سے آگے

 

جس میں وہ ہندو رسم و رواج کے مطابق پوجا پاٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں انہوں نے کہا، میں نے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا مذہب تبدیل کیا تھا، لیکن اپنے خاندان کے دکھ اور تکلیف کو دیکھنے کے بعد میں نے اپنی آزاد مرضی سے دوبارہ سناتن دھرم اختیار کر لیا ہے۔ اب میں اپنے خاندان کے ساتھ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال میں رہنا چاہتا ہوں۔آیوش کے والد دیوراج ملک نے بھی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کے بیٹے نے دوبارہ باقاعدہ طور پر سناتن دھرم اختیار کر لیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس معاملے سے متعلق درج مقدمہ اب بھی زیرِ تفتیش ہے اور مذہب کی تبدیلی، مبینہ دبا یا سازش سے متعلق الزامات پر عدالت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ اس لیے تمام الزامات قانونی طور پر تاحال زیرِ سماعت ہیں۔

 

گوگل میپ نے خاندان اجاڑ دیا، کوئٹہ واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Previous Post
آسٹریلیا میں اونٹوں کی ریس، ینگ گن نے ٹائٹل جیت لیا