غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک انیس ہزار چھ سو سے زائد اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار شدید ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے علاج کے لیے حکام سے رجوع کر چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع کے تازہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک اکتیس ہزار پانچ سو سے زائد زخمی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت کے بحالی کے شعبے سے علاج حاصل کیا ہے
غلاف کعبہ سے دھاگے نکالنے پر خاتون کو 1 ماہ قید، 15 کوڑوں کی سزا
جن میں سے تقریباً باسٹھ فیصد یعنی انیس ہزار چھ سو اہلکار نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دس ہزار ایک سو اہلکار صرف نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ نو ہزار چار سو اہلکار جسمانی زخموں کے ساتھ ساتھ ذہنی امراض کا بھی شکار ہیں جن میں شدید اضطراب، ڈپریشن اور عام شہری زندگی میں دوبارہ مطابقت پیدا کرنے کی مشکلات شامل ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ طویل جنگی کارروائیوں اور مسلسل فوجی تعیناتی کے باعث فوجیوں کی بحالی اور ذہنی صحت کے علاج پر ہونے والے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 94 لاکھ سے زائد سائبر حملے

