ملک بھر میں کیش لیس پاکستان اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا، 16 نومبر سے آسان اسائنمنٹ اکائونٹس کی تمام ادائیگیاں راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔یہ فیصلے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت کیش لیس پاکستان سے متعلق اجلاس میں کیے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس پاکستان سے متعلق اجلاس کے بعد جمعرات کو فالو اپ اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، راست کیو آر ایم ڈی آر سکیم کے طریقہ کار اور وزیراعظم کے ڈیش بورڈ پر پیش رفت کی موثر نگرانی کے لیے اشاریوں کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کیش لیس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مقررہ اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام کے تحت اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے فعال تاجروں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں آسان اسائنمنٹ اکائونٹس کے ذریعے کی جانے والی تمام ادائیگیاں راست ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔بتایا گیا کہ ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد گیس اور بجلی کے بلوں پر راست کیو آر کوڈز درج کر دیئے گئے ہیں جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنے یوٹیلیٹی بلوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نادرا کے تمام مراکز کو بھی راست کیو آر کوڈز سے لیس کر دیا گیا ہے
پشاور ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا
تاکہ شہری مختلف خدمات کے واجبات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کر سکیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی کیش لیس کمیٹی کے تحت کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا مجموعی حجم صرف ایک سال میں دوگنا ہو گیا ہے۔وزیراعظم کی گزشتہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں وزیر مملکت نے سٹیٹ بینک کوراست کیو آر مرچنٹ ڈسکائونٹ ریٹ سکیم سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کی منظوری کا عمل آگے بڑھایا جا سکے اور راست کیو آر کے استعمال کو مزید فروغ دیا جا سکے۔بلال اظہر کیانی نے اعلان کیا کہ وہ کراچی میں بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم کے کیش لیس پاکستان اقدام اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں بینکوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ تمام بینک اس قومی اقدام میں موثر کردار ادا کر سکیں۔وزیر مملکت نے معیشت کی کارکردگی جانچنے کے لیے نتائج پر مبنی اشاریوں کی اہمیت پر بھی زور دیا
بچوں کے ہوم ورک میں والدین کی شمولیت کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اور سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ مجموعی ملکی پیداوار کے مقابلے میں ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس)نظام کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں کے تناسب سمیت اہم معاشی اشاریوں کو بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کا جائزہ لیا جائے۔اجلاس میں وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نادرا کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ نجی شعبے کی جانب سے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر، جاز کیش کے چیئرمین، بینک الفلاح کے چیف ڈیجیٹل افسر اور جے ایس بینک، کرنداز پاکستان سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے سے وابستہ دیگر اداروں کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔وزیر مملکت نے شرکا کی تجاویز اور تعاون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کیش لیس پاکستان اقدام کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
خیبر میڈیکل کالج کی سالانہ تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد، 580 طلبہ میں اسناد تقسیم

