Skip to main contentSkip to footer

بارش برسانے والا نیا طاقتور مغربی سلسلہ ملک میں داخل

خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت میں تیزآندھی،طوفانی بارشوں کا امکان

ملک میں بارشوں اور برفباری کے طاقتور سلسلے کا آغاز ہوگیا تاہم کراچی میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا نیا طاقتور مغربی سلسلہ داخل ہوگیا، جس کے زیرِ اثر ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش ، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طاقتور مغربی سلسلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کے زیرِ اثر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواں اور ژالہ باری کی توقع ہے۔تاہم صوبہ سندھ اور کراچی میں موسم بنیادی طور پر گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار اوگرا سے لے لیا گیا

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری اور موجودہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے جبکہ 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب کاغان ویلی، بٹہ کنڈی، بیسر، بابوسر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، جھیل لولو سر، چترال اور سیاحتی مقام بروغل کے پہاڑوں پر موسمِ سرما کی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اگلے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔بارش کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائی شدید اسموگ کی شدت میں کمی متوقع ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا خدشہ ہے۔

 

احتجاج نہ کرتے تو حکومت پیٹرول 500روپے لیٹر پر لے جاتی،حافظ نعیم

اگلی پوسٹ
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں
پچھلی پوسٹ
احتجاج نہ کرتے تو حکومت پیٹرول 500روپے لیٹر پر لے جاتی،حافظ نعیم