رنگ روڈ پشاور میں جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ تجاوزات کی زد میں آنے اور اضافی تعمیرات مسمار کرنے کی اطلاعات کے بعد تنظیم انصارالاسلام کے رضاکاروں نے سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی۔اطلاعات ہیں کہ جے یو آئی کے رہنما بھی مفتی محمود مرکز میں موجود رہنے لگے ہیں تاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹ سکیں۔گورنر راج کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے
علامہ اقبال نے 4 نکاح کئے، 6 بچوں کے والد تھے
رنگ روڈ پر بھی کئی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں مفتی محمود مرکز کے فرنٹ کا حصہ بھی تجاوزات کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز پی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے اردگرد نشانات لگادیئے گئے لیکن مفتی محمود مرکز پر نشانات نہیں لگائے گئے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ تجاوزات کی زد میں آنے والے حصے کو مسمار کیا جائے گا جس پر جے یو آئی کی صوبائی قیادت نے مرکز کی سیکیورٹی تنظیم انصارالاسلام کے رضاکاروں کو سونپ دی ہیں رضاکاروں نے مرکز کو حصار میں لے لیا ہے۔

