سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شاعرِ مشرق، مفکر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری، فلسفے اور فکری ورثے نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، آزادی، اتحاد اور قومی شعور کا جذبہ پیدا کیا۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال محض عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ ایک بصیرت افروز مفکر تھے جن کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری اور سیاسی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا تاریخی خطبہ الہ آباد ایک ایسے سیاسی تصور کا مظہر تھا جو تحریکِ پاکستان کی فکری بنیادوں میں شامل ہوا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ علامہ اقبال? ایک ایسے معاشرے کے خواہاں تھے جو انصاف، وقار، مساوات اور اخلاقی ذمہ داری کے اصولوں پر استوار ہو، جہاں ہر فرد اپنی فکری، روحانی اور اخلاقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔ ان کے پیغام کا بنیادی مقصد ایک خوداعتماد، ذمہ دار اور باشعور فرد کی تعمیر تھا جو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
اپنے وطن میں مرنا پسند کروں گی ،حسینہ واجد کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ فلسفہ خودی علامہ اقبال کے اہم ترین اور پائیدار افکار میں سے ایک ہے۔ خودی کا تصور محض انفرادیت کا درس نہیں بلکہ کردار سازی، خوداعتمادی، نظم و ضبط، حوصلے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کا پیغام ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام بالخصوص نوجوان نسل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، تعلیم، تحقیق، جدت، محنت اور کردار سازی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے مثبت انداز میں استعمال کریں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، برداشت، سماجی انصاف اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اجتماعی عزم ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کے استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور بانیانِ پاکستان کے تصور کے مطابق ایک پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرتی رہے گی۔
بینکنگ بحران ،پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا مستعفی
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو یاد کرنے کا مقصد محض تقریبات اور یادگاری اجتماعات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کی تعلیمات کو عملی زندگی، انفرادی کردار، عوامی طرزِ عمل اور قومی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے تمام طبقاتِ زندگی پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کے پیغام سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر کی تاریخ کی ممتاز ترین علمی، فکری، فلسفیانہ اور ادبی شخصیات میں سے ایک تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، اعتماد، وقار اور مقصدیت کے نئے جذبات پیدا کیے۔ ان کے مؤثر پیغام نے افراد اور قوموں کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے، فکری اور اخلاقی جمود سے نکلنے اور بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ فلسفہ خودی کے ساتھ علم، کردار، جرات اور اجتماعی ذمہ داری پر علامہ اقبال کا زور موجودہ دور میں نوجوان نسل کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، ایک دن میں 25کھرب ڈالر ڈوب گئے
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال? کی شاعری اور فلسفے کا مطالعہ محض ادبی ورثے کے طور پر نہ کریں بلکہ اسے اپنی شخصیت کی تعمیر، فکری نشوونما اور قومی خدمت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل علم، دیانت داری، تخلیقی صلاحیتوں اور ملک کیلئے احساسِ ذمہ داری سے آراستہ نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال کو حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تقاضا ہے کہ اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، انصاف، رواداری اور جمہوری ذمہ داری کی اقدار کو فروغ دیا جائے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خلوصِ نیت سے کردار ادا کیا جائے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امر پر زور دیا کہ علامہ اقبال کا پیغام زمان و مکان کی حدود سے بالاتر ہے اور آج بھی قوم کو درپیش فکری، اخلاقی اور سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ایک پرامن، جمہوری، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نوجوان علامہ اقبال کی شاعری سے تحریک حاصل کرکے تحقیق کا جذبہ پیدا کریں ، زرداری

