Skip to main contentSkip to footer

پاکستان کی آبادی میں 7 گنا اضافہ ہوگیا

پاکستان کی آبادی 2050 تک 39 کروڑ تک پہنچنے کا امکان

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہاہے کہ 1950 سے پاکستان کی آبادی 3 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ کر 25 کروڑ 90 لاکھ ہوچکی ہے، یعنی 7 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا،پاکستان نے دنیا کے مشکل ترین خطوں میں سے ایک میں آبادی کا یہ دبا ئو برداشت کیا۔ ایکس پر جاری بیان میں چیئر مین کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ اگر پوری دنیا کی آبادی بھی اسی رفتار سے بڑھتی تو آج دنیا میں 8.3 ارب کے بجائے 18 ارب افراد ہوتے،اسی شرح سے چین کی آبادی 1.4 ارب کے بجائے 4 ارب، یورپ 54 کروڑ کے بجائے 2.8 ارب اور جاپان 12 کروڑ کے بجائے 62 کروڑ 50 لاکھ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق میں تقریبا چھ گنا زیادہ آبادی اور نو گنا بڑی معیشت رکھنے والا حریف ملک ہے

افغان حکام کے پشاور پر قبضے کے بیانات خام خیالی ہیں، فیصل کنڈی

مغرب میں افغانستان ہے جو گریٹ گیم سے سوویت اور امریکی جنگوں کے چار دہائیوں تک میدانِ جنگ رہا جبکہ 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین بھی پاکستان آئے ،بہت کم معاشروں نے اس قدر دبا ئوبرداشت کیا ہے، تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں بیشتر خانہ جنگی یا ریاستی انہدام کا شکار ہوئیں، جبکہ باقی زیادہ تر غریب ہی رہیں۔ چیئر مین ایف بی آر نے کہا تھا کہ صرف تیل کی دولت رکھنے والے سعودی عرب اور عراق نے پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی،پاکستان کے پاس تیل کی دولت نہیں تھی، اس کے باوجود فی کس حقیقی آمدنی میں 5.4 گنا اضافہ ہوا، جو عالمی شرح سے زیادہ ہے۔ ارشد لنگڑیال نے مزید لکھا کہ پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے والوں کو ریکارڈ دیکھنا چاہیے، پاکستان گزشتہ 75 برسوں کی سب سے زیادہ لچکدار ریاست ہے۔

 

مزید 9 ادویات اور مائوتھ واش جعلی نکلے، الرٹ جاری

اگلی پوسٹ
امریکی پائلٹ کی آسمان پر جی ٹی اے 6 کا دیوہیکل خاکہ بنانے کیلئے 8 گھنٹے کی پرواز
پچھلی پوسٹ
مزید 9 ادویات اور مائوتھ واش جعلی نکلے، الرٹ جاری