پشاور: پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

