Skip to main contentSkip to footer

پاکستان سے اب تک 28لاکھ ،پنجاب سے ڈیڑھ لاکھ افغان باشندے واپس

پاکستان سے اب تک 28لاکھ ،پنجاب سے ڈیڑھ لاکھ افغان باشندے واپس

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے اور اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے سے ایک لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں، جہاں 153 افغان شہری موجود ہیں۔ ان مراکز میں عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ ایسے افراد کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے

امریکا نے 150 سے زائد افغانوں کو بذریعہ پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا

جہاں ضروری کارروائی کے بعد طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق کریک ڈاون کے دوران صوبے بھر کے رہائشی علاقوں اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد سرچ آپریشن کیے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 803 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی ونگ ان کارروائیوں کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کر رہا ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں۔ ترجمان کے مطابق اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

 

افغان طالبان نے دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

اگلی پوسٹ
دفاعی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
پچھلی پوسٹ
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں ڈیجیٹل ذرائع کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگیں