امریکہ نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے اسٹرٹیجک جزیرے قشم پر تازہ حملے کئے ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ محدود فوجی کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی، ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی جزیرے پر متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قشم آئی لینڈ پر کی جانے والی کارروائی دراصل پچھلے چند ہفتوں کے دوران کی جانے والی ان محدود اور خفیہ فوجی ضربوں کا حصہ ہے جن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔امریکی حکام نے ان اقدامات کو دفاعی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش ایرانی دھمکیوں کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز میں امریکی طیارے پرمیزائل داغا، امریکی طیارے نیزمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل لانچر تباہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا
افغان طالبان نے دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
واشنگٹن حملوں کو جان بوجھ کر خفیہ رکھ رہا ہے، حملے خفیہ رکھنے کا مقصد آپریشن کا تاثر پیدا ہونے سے روکنا ہے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری خبررساں ادارے ارناکے مطابق ایران کے جزیرہ قشم میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکوں کی شدت سے قشم میں اہم مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ قشم جزیرہ عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ترین سمندری شاہراہ آبنائے ہرمز کے دہانے پر واقع ہے، جہاں ایران کی بڑی زیرِ زمین میزائل تنصیبات، بحری اڈہ اور پانی کو میٹھا بنانے کا مرکزی پلانٹ موجود ہے۔دریں اثنا پاایران کی پاسدارانِ انقلاب(آئی آر جی سی)نے دعوی کیا کہ جزیرہ قشم کے جنوب میں مزید دو امریکی ایم کیو ایم-170 جاسوس ڈرونز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی جانب سے پکڑے گئے اس ماڈل کے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے ایرو سپیس ڈویژن نے جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام کی مدد سے ان جاسوس ڈرونز کو گرائونڈ کیا۔
کینیڈامیں کار حادثہ ، پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق
بیان کے مطابق حالیہ کارروائی کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کے قبضے میں آنے والے امریکی ایم کیو ایم-170 ڈرونز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔آئی آر جی سی نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں جدید MQ-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت کام کرنے والے ایرو سپیس فورس کے ایک نئے فضائی دفاعی نظام نے انجام دی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں ایم کیو-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیے جانے کا دعوی کیا گیا۔آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ جارح امریکی دشمن ایک بار پھر ایسے ڈرونز کے استعمال کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

