Skip to main contentSkip to footer

افغان طالبان نے دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی ۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان اپنے مذموم مقاصدکے لیے غیر ریاستی عناصر اور کرائے کے جنگجو استعمال کرتے ہیں، افغانستان کو اب بھی غیر ریاستی عناصر چلا رہے ہیں، یہ ایک رجیم ہے۔افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، دہشت گرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں۔

ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کی تحریک چلانے کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ روسی مداخلت کے بعد افغانستان میں متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں۔ جیش العدل، القاعدہ اور آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں، اس بات کی نشاندہی اقوام متحدہ اور امریکا کے علاوہ کئی ممالک کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہیکہ وہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی حمایت کرنا بندکرے، افغان طالبان رجیم نے نور ولی خارجی، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے دہشت گردوں کوپناہ دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں

ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ

وہیں سے انہیں اسلحہ ملتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی، افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح پرکوئی ساکھ نہیں ہے، دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست والا رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرے۔ بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبورکر کے کہ وہ منشیات کی کاشت اور پیداوار روکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج افغانستان رجیم کے تمام خطرات بشمول ڈرونزکا سدباب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظربندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج

پچھلی پوسٹ
کینیڈامیں کار حادثہ ، پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق