Skip to main contentSkip to footer

پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر کے تاریخ رقم کر دی۔ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ، جن کا اصل نام رابرٹ فرانسس پریوووسٹ ہے، انہوں نے اپنی آبائی ریاست الینوائے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپر جمع کروایا۔ول کانٹی کے انتخابی دفتر کے مطابق پوپ کی جانب سے غیر حاضر ووٹر کے طور پر ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کی گئی تھی

ٹرمپ اور پیوٹن معاہدے کے بعد روسی ڈیزل کی پہلی کھیپ امریکا روانہ

بیلٹ پیپر ان کے الینوائے کے رجسٹرڈ پتے نیو لینوکس بھیجا گیا جہاں سے اسے ویٹیکن سٹی پہنچایا گیا۔ویٹیکن کے ترجمان کے مطابق پوپ جمہوری عمل میں شرکت کو بنیادی حق اور شہری ذمے داری سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالا۔71 سالہ پوپ لیو چہاردہم امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں، وہ ماضی میں پیرو میں مشنری اور بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے بھی انتخابات میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں۔پوپ منتخب ہونے کے باوجود ان کی امریکی شہریت برقرار ہے، اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے کارڈینلز نے مئی 2025 میں پوپ لیو کو 1.4 ارب کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا منتخب کیا تھا۔

 

خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف

اگلی پوسٹ
پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
پچھلی پوسٹ
خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف