بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبے سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔جھانوی کپور نے کافی ود کرن کے نویں سیزن میں شرکت کے دوران شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ فی الحال شادی کا ارادہ نہیں۔میزبان کرن جوہر نے جب ان سے پوچھا کہ کیا آپ باضابطہ طور پر شیکھر کو ڈیٹ کر رہی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتانا چاہتی
گلوکارہ حمیرا ارشد دمام، ریاض اور جدہ میں فن کا مظاہرہ کریں گی
تاہم اپنے تعلق کو چھپانے کی کوشش کرنا بھی مجھے غیر ضروری لگتا ہے۔جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ہمارے رشتے کو کسی کی نظر لگے، لیکن ہر وقت اپنے تعلقات کو چھپانا اور اس معاملے پر محتاط رہنا بھی بے معنی لگتا ہے۔گفتگو کے دوران شادی کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا، جس پر جھانوی نے واضح کیا کہ میں آئندہ 2 سے 3 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں اور شیکھر اپنے تعلقات میں اچھی جگہ پر ہیں، حالانکہ ہمارے ارد گرد کئی لوگوں کے رشتے ختم ہو رہے ہیں۔
جمانجی اوپن ورلڈ کا ٹریلر جاری، 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

