Skip to main contentSkip to footer

پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی

پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی

ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی میں پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی کی ہے، جسے عارضی طور پر ای ڈی 138 کا نام دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اگر مستقبل میں مزید مشاہدات سے اس دریافت کی تصدیق ہو گئی تو ای ڈی 138 نظامِ شمسی کے تسلیم شدہ 5 بونے سیاروں میں شامل ہو سکتا ہے، جن میں سیرس، پلوٹو، ہامیا، ماکی میکی اور ایریس شامل ہیں۔ یہ دریافت چلی میں واقع ویرا سی روبن آبزرویٹری کے مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، یہ جدید دوربین دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل کیمرے سے لیس ہے اور ہر 3 روز میں پورے آسمان کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس دوربین نے 2025 میں کام شروع کیا تھا، 2026 کے اوائل میں اس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرِ فلکیات میتھیو ہولمین نے اربوں متحرک اجرام کے مشاہدات کا جائزہ لیا

زہر سے سزائے موت پا کر بچ جانیوالی خاتون کا بیان سامنے آگیا

جس کے دوران ای ڈی 138 کی نشاندہی ہوئی۔میتھیو ہولمین کے مطابق ابتدائی طور پر اس دریافت پر خوش گوار حیرت ہوئی، تاہم کسی ممکنہ غلطی یا کمپیوٹر پروگرام کے نتائج میں خامی کے امکان کو جانچنے کیلئے مزید تحقیق کی۔بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرِ فلکیات ماریو جورک کے ساتھ مل کر اس دریافت کی تصدیق کے لیے کام کیا۔ماریو جورک نے روبن آبزرویٹری کے ریکارڈ میں ای ڈی 138 کے مزید 20 مشاہدات تلاش کیے، جو مارچ 2026 سے متعلق تھے۔دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی مدد سے ماہرین اس سیارے کا مدار گزشتہ 10 سال تک پیچھے جا کر متعین کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ای ڈی 138 کو بونے سیارے کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے مزید مشاہدات اور تصدیق درکار ہے۔

 

بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات،آسمان سرخ ہوگیا

اگلی پوسٹ
ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا امتحان قریب، امریکی وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے
پچھلی پوسٹ
چین میں 13 فٹ طویل ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف