Skip to main contentSkip to footer

امریکی نائب صدر کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

امریکی نائب صدر کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک محسن رضائی کسی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اہم شخصیت ہیں۔امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے کہ محسن رضائی سپریم لیڈر کے زیادہ نزدیک ہیں، ممکنہ ملاقات استنبول یا دوحہ میں ہو سکتی ہے، وینس نے گزشتہ ہفتے محسن رضائی کو خط بھیجا تھا۔ رپورٹ کے مطابق خط میں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو مذاکرات کی بنیاد بنانے پر زور دیا گیا

ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا امتحان قریب، امریکی وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے

خط میں واضح کیا گیا کہ امریکا کی بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران جوہری پروگرام روکے تو بدلے میں معاشی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی، قطر بھی مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی قیادت سے رابطے میں ہے۔دریں اثنا امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مشرقِ وسطی میں امریکی حکومت کی فوجی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طویل جنگوں کی مخالفت کا مطلب ہر قسم کی فوجی طاقت کے استعمال کی مخالفت نہیں ہے۔وینس ٹیکساس کی ریاست کے شہر فورٹ ورتھ میں ووٹرز کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر نے عراق میں اپنی فوجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں مشرقِ وسطی میں فوجی مہم جوئی سے متعلق عوام کی مایوسی کو سمجھتا ہوں۔

چین میں 13 فٹ طویل ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تقریبا سات ماہ سے کسی نہ کسی شکل میں ایران کے معاملے میں مصروف ہیں، امریکا 47 برس سے ایران سے نمٹ رہا ہے، اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے کو ایک لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔وینس نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک طویل فوجی مداخلتوں کی مخالفت کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا فوجی طاقت کے استعمال سے مکمل طور پر گریز کرے۔انہوں نے زور دیا کہ ٹرمپ امریکی اہداف حاصل کریں گے اور اس کے بعد حکومت اپنی دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کر سکے گی۔

 

پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی

اگلی پوسٹ
پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری
پچھلی پوسٹ
حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ