معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں ہیں جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان سمیت ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے میوزیکل پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔دمام آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب کھینچ لائی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت اور وابستگی رکھتے ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے
شاہ رخ خان نے 61ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات منسوخ کردی
اس لیے سب کو چاہیے کہ اپنے اچھے کردار اور رویے سے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔پاکبان کے زیر اہتمام دمام، ریاض اور جدہ میں منعقد ہونے والے ثقافتی و موسیقی کے پروگراموں میں پاکستانی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قیدکی سزا سنادی

