وزارت پیٹرولیم نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے ایل پی جی قیمتوں کی نئی پالیسی پرکام شروع کردیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا، پیٹرولیم پرائس کی طرز پر طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی نئی پالیسی امپورٹ پیریٹی پرائس پرمشتمل ہوگی، امپورٹ پیریٹی پرائس سے قیمت زیادہ نہیں بڑھے گی۔
ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں نئی پیشگوئی
پالیسی کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی ۔مصنوعی قلت، من مانی قیمتیں روکنے، ماہانہ قیمتیں طے کرنے کا فارمولا طے ہوسکیگا، امپورٹ پیریٹی پرائس کے تحت سمندری حادثات انشورنس قیمتوں کا حصہ بنیں گی۔واضح رہے کہ ماہ اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے تاہم درآمدی ایل پی جی کی سپلائی کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایل پی جی 50 روپے کمی کے ساتھ 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

