سینیٹ کے اجلاس میں حکمران جماعت (ن)کے سینیٹرعابد شیر علی نے بجلی یونٹ کے معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے تاہم وزیر توانائی اویس لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ریلیف 250یونٹس تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا ۔سینیٹ اجلاس میں حکمران جماعت (ن) لیگ کے سینیٹر عابد شیر علی بجلی یونٹ معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آپ یونٹ بڑھا کر غریب عوام پر پرچے بنا دیتے ہیں، اس کا 6، 6ماہ تک خون چوستے ہیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بجلی کے 200یونٹ پر صرف 1یونٹ بڑھ جانے سے 201یونٹ والا 400یونٹ کے سلیب کا بل دے رہا ہے، بتایا جائے ایسا کیوں ہے؟۔
تحریک انصاف کا 28 ویں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونٹ 200سے 201ہوجائے تو فی یونٹ بھی 15روپے سے بڑھ کر 30روپے ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے عابد شیر علی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 200یونٹ پر ڈسکاونٹ دینا مناسب نہیں، 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جو غربت کی لکیر کے نیچے ہیں انھیں ایسے ڈسکاونٹ سے مستفید کریں گے، 200یونٹ کو 250یونٹ تک لیجانے پر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی تقسیم کار کمپنیاں 100فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کر چکی ہیں، صنعتی بجلی کا ٹیرف ساڑھے 8سے 9 سینٹ پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی سالانہ طلب کم ہے مگر پیک ڈیمانڈ 27ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو جاتی ہے، پیک ڈیمانڈ کم کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی سفارشات پیش کرے گی۔
آئندہ انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان قیادت پر پھٹ پڑے

