Skip to main contentSkip to footer

بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Pakistan Heavy Rain Forecast

لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اٹھائیس اکتوبر سے بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی رات کے وقت موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے

خطے میں قیام امن کی کوششیں تیز، فیلڈ مارشل کی تجویز پر تہران میں اجلاس

تاہم دن کے وقت گرمی برقرار ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اٹھائیس اکتوبر سے بارشوں کا طاقتورسلسلہ داخل ہونے پیشگوئی کی ہے۔نئے مغربی موسمی نظام کے زیرِ اثر صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔کراچی کے شہری بھی سردیوں کے منتظر ہیں، کیونکہ شہر میں سرد موسم کا دورانیہ نسبتا مختصر رہتا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں اور مختلف موسموں کی آمد اور دورانیے میں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

علی امین اور شاندانہ گلزار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اگلی پوسٹ
پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف
پچھلی پوسٹ
نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین، ٹرمپ نے روک دیا