Skip to main contentSkip to footer

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران اب تک 450 سے زائد دکانوں، مارکیٹوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرانے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرِ نگرانی جاری اس گرینڈ آپریشن کے دوران جمیل چوک، پیر زکوڑی فلائی اوور، پشتخرہ چوک اور رنگ روڈ کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

دہشتگردی کے نام پر وفاق سے رقم وصول کرکے کرپشن کی نذر کی گئی، فرح خان

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔آپریشن کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانا، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو کشادہ بنانا، ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان اقدامات سے رنگ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے، شہریوں کے سفری وقت میں کمی لانے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔ آپریشن کے دوران قانون کی عملداری، سرکاری املاک کے تحفظ اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

پاسپورٹ نظام تبدیل، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے

مری میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اگلی پوسٹ
ایران نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنے کی خبرمستردکردی
پچھلی پوسٹ
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر ڈرون حملہ ،3افراد شہید