ہنزہ میں گوجال کے علاقے گلمت میں ریچھ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گوجال کے علاقے گلمت میں ریچھ اب تک کسی کو نظر نہیں آیا ہے تاہم دریا کے کنارے اس کے پنجوں کے نشان ملے ہیں۔ریچھ کا سراغ لگانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ریچھ کو چھیڑا یا تنگ نہ کیا جائے تو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
جاپان میں ریچھ کی آمد پر پورا شہر سنسان، سکول بند
واضح رہے کہ ہنزہ کے قریب موجود پہاڑ پاک چین بارڈر خنجراب کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان پہاڑوں میں ہمالیائی ریچھ، ہمالیائی بھییڑیئے اور ہمالیائی آئی بیکس بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم سکردو کے علاقہ دیوسائی نیشنل پارک میں ان ریچھوں کی تعداد درجنوں میں ہے، ایک سروے کے مطابق اس وقت دیوسائی نیشنل پارک میں 120 سے زائد ہمالیائی ریچھ موجود ہیں جن سے سیاحوں کو کوئی خطرہ نہیں تاہم تنگ کرنے اور چھیڑنے پر یہ ریچھ اکثر اوقات حملہ آور ہوسکتے ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
امریکہ میں دو رنگ والا نایاب جھینگا دریافت
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سردی کے موسم میں شدید برفباری کے دوران خوراک کی کمی کے باعث یہ ریچھ بسا اوقات بندوبستی اور رہائشی علاقوں کا رخ کرلیتے ہیں اسی وجہ سے ایک ریچھ بھٹک کر ہنزہ کے علاقہ گوجال میں دکھائی دیا ہے جسے بحفاظت پکڑ کر دیوسائی نیشنل پارک میں دوبارہ آزاد کردیا جائے گا ۔
گدھ ،نایاب تیتر، تلور، کچھوے، سل خور، سیاہ ریچھ، سنو لیپرڈ خطرے سے دوچار

