Skip to main contentSkip to footer

پاسپورٹ نظام تبدیل، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے

پاسپورٹ نظام تبدیل، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے

پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کا نظام جدید بنانے کے لیے اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت اب نئے پاسپورٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد سفری دستاویزات کی سیکیورٹی اور پاسپورٹ سروسز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز سے اب مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، بلکہ نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے۔اس سے قبل یہ تبدیلی 15 اکتوبر 2026 سے نافذ ہونا تھی تاہم بعد میں اس کی تاریخ تبدیل کرکے 23 اکتوبر مقرر کردی گئی تھی۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کی سہولت 22 اکتوبرکو ختم ہوچکی ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ بلیو پاسپورٹس بیورو کریٹس کے ہیں، طلال چوہدری

حکام کے مطابق 23 اکتوبر سے پہلے جاری کیے گئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے۔ ایسے شہری جن کے پاسپورٹ ابھی کارآمد ہیں، انہیں نئی پالیسی کے تحت انہیں قبل از وقت تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کے اجرا کی جانب منتقلی کا مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری دستاویزات کی سیکیورٹی اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے صفحے پر نیچے کی جانب ایک خاص کوڈ یا پٹی درج ہوتی ہے۔ اس کوڈ میں پاسپورٹ رکھنے والے کی تمام بنیادی معلومات ڈیجیٹل انداز میں لکھی ہوتی ہیں جسے ایئرپورٹس پر لگے ہوئے خصوصی اسکینرز فورا پڑھ لیتے ہیں، جبکہ ای پاسپورٹ میں ایک الیکٹرانک چِپ بھی ہوتی ہے جس میں پاسپورٹ ہولڈر کی شناخت سے متعلق معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔

بلیو پاسپورٹ کیا ہے؟ کن افراد کو جاری کیا جاتا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟

اس چِپ کی مدد سے شناخت کی تصدیق اور سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔دنیا بھر کے جدید ایئرپورٹس پر ای پاسپورٹ ہولڈرز کو امیگریشن افسر کے سامنے لائن میں نہیں لگنا پڑتا۔ وہ اسمارٹ گیٹ پر پاسپورٹ خود اسکین کر کے چند سیکنڈز میں گزر سکتے ہیں۔یورپی یونین، امریکا اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں ای پاسپورٹ کو سب سے زیادہ معتبر مانا جاتا ہے، جس سے ویزا کے حصول اور بین الاقوامی سفر میں آسانی ہوتی ہے۔

کمزور پاسپورٹ کے باوجود بھی پاکستانی 30ممالک میں با آسانی جاسکتے ہیں

بلیو پاسپورٹ سے کن کن شخصیات نے فائدہ اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اگلی پوسٹ
طالبہ نعلین فاطمہ کی شاندار کامیابی، پہلی سہ ماہی امتحان میں 93.90 فیصد نمبر حاصل کر لیے
پچھلی پوسٹ
ایپل کے فولڈ ایبل ‘آئی فون ڈو’ کی فروخت شروع، قیمت نے توجہ کھینچ لی