Skip to main contentSkip to footer

پی ایس ایل، ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

پی ایس ایل, ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس، پی ایس ایل 12 کیلئے پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگاجبکہ فرنچائزز کیلئے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے اہم امور، کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ اور پلیئر آکشن سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا

عمران خان سٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز سٹیڈیم رکھنے پر غور

جبکہ فرنچائزز کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہ راست سائن کر سکے گی، تاہم اس کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ متعلقہ کھلاڑی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزنز میں نہ کھیلا ہواجلاس میں بتایا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک ہوگا اور ٹورنامنٹ پاکستان کے پانچ سے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کی تیاریوں اور کرکٹ سے متعلق امور پر مشاورت کے لیے اگلے ہفتے کرکٹ ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی۔ پی ایس ایل سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گولڈ اور سلور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے۔ لیگ کے گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ شائقین کی موجودگی میں ہوا، اور اسی جوش و جذبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کو مزید شہروں تک لے کر جائیں گے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا جا سکے۔

مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں

خیبرپختونخوا کے53 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

اگلی پوسٹ
برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت کردیاگیا
پچھلی پوسٹ
حافظ نعیم کا 150 شہروں میں دھرنے دینے اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلان