Skip to main contentSkip to footer

ایران جنگ ٹرمپ کیلئے ڈراونا خواب بن گئی،سینیٹ الیکشن میں 10نشستوں پر شکست کا خوف

ایران جنگ ٹرمپ کیلئے ڈراونا خواب بن گئی،سینیٹ الیکشن میں 10نشستوں پر شکست کا خوف

امریکا میں 3نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سینیٹ کی 10نشستیں اہم مقابلوں کا مرکز بن گئیں۔امریکی میڈیاکے مطابق ایران جنگ کے معاشی اثرات، مہنگائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت انتخابی مہم پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے امیدواروں کو حکمراں جماعت ریپبلکن کے ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدواروں پر سبقت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹ امیدوار رائے کوپر اپنے حریف مائیکل واٹلی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں، جبکہ اوہائیو میں سابق سینیٹر شیروڈ بران اور جون ہسٹڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔الاسکا میں میری پیلٹولا اور ڈین سلیوان کی نشست بھی توجہ کا مرکز ہے۔

ٹرمپ نے دنیا بھر میں امریکی ویزا انٹرویوز روک دئیے

مین میں ریپبلکن سینیٹر سوزن کولنز کو ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن سے سخت چیلنج درپیش ہے۔ ٹیکساس میں جیمز ٹالاریکو اور کین پیکسٹن کے درمیان مقابلہ بھی قریبی ہے، جبکہ مشی گن میں عبدالسید اور مائیک راجرز کی دوڑ پر سب کی نظریں ہیں۔آئیووا میں جوش ٹورک اور ایشلے ہنسن، کنساس میں ایڈم ہیملٹن اور راجر مارشل، نیو ہیمپشائر میں کرس پاپاس اور جان سنونو، جبکہ جارجیا میں جون اوسوف اور مائیک کولنز اہم امیدوار ہیں۔امریکی میڈیا نے نیبراسکا، جنوبی کیرولائنا، مینیسوٹا اور مسیسیپی کو بھی ایسی ریاستوں میں شمار کیا ہے جہاں غیر متوقع نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ان انتخابات سے طے ہوگا کہ کانگریس کے ایوانِ بالا میں کس جماعت کو برتری حاصل ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان 10 نشستوں پر انتخابی تشہیر کے لیے دونوں جماعتیں آخری دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 30کروڑ ڈالر سے زیادہ خرچ کررہی ہیں اور پلڑا ڈیموکریٹس کا بھاری نظر آتا ہے۔یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کی یہ درجہ بندی تازہ انتخابی جائزوں اور سیاسی حالات پر مبنی ہے اور ووٹنگ سے پہلے صورت حال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی،ٹرمپ

ٹرمپ کے بیٹے کو قتل کرنے کیلئے 2ارب روپے انعام کا اعلان

اگلی پوسٹ
آج سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا بند کر دیا جائے گا
پچھلی پوسٹ
دنیا گلوبل وارمنگ کی خطرناک ترین حد کے قریب پہنچ گئی