ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ای پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ 23اکتوبر 2026سے، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs)کا اجرا بند کر دیا جائے گااس تاریخ کے بعد، پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کی جانب سے صرف ای-پاسپورٹس (ePassports)جاری کیے جائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کو ختم کر کے جدید ترین ای پاسپورٹ پر منتقل ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی تھی۔
کمزور پاسپورٹ کے باوجود بھی پاکستانی 30ممالک میں با آسانی جاسکتے ہیں
اس نئے نظام کا آغاز 15اکتوبر کے بجائے 23اکتوبر 2026سے ہو رہا ہے۔پالیسی کے تحت 23اکتوبر 2026سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارتی مشنز سے نئے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو صرف اور صرف ای پاسپورٹس ہی جاری کیے جائیں گے۔اس حوالے سے بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
بلیو پاسپورٹ سے کن کن شخصیات نے فائدہ اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

