Skip to main contentSkip to footer

430 رنز کا تعاقب، سری لنکا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

430 رنز کا تعاقب، سری لنکا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے 430 رنز کاہدف پورا کرتے ہوئے انگلینڈ کو دو کٹوں سے شکست دیدی ،انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 202 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی جو رائیگاں چلی گئی ، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 430رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تاہم سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل پورا کرلیا،پوون رتنائیکے مین آف دی میچ قرار پائے ۔۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے اور تاریخی میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر انگلینڈ کے پہاڑ جیسے اسکور کے باعث مشکل نظر آیا

عمران خان سٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز سٹیڈیم رکھنے پر غور

تاہم سری لنکن بلے بازوں نے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے 430رنز کا یہ ریکارڈ ہدف 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایاجس میں انگلش کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے شاندار 202 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور وہ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انگلینڈ کی اننگز میں جوئے روٹ نے 69، ول جیکس نے ناٹ آٹ 66، ٹام بینٹن نے 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالگے نے دو، اسیتھا فرنینڈو اور جینتھ لیانگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سری لنکا کی طرف سے پون رتنائیکے نے 106 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 130 رنز کی باری کھیلی

مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں

اویشکا فرنینڈو اور ڈاسن شاناکا نے 97، 97 رنز بنائے جبکہ جینتھ لیانگے نے 61 رنز کی ناٹ آئوٹ ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جبکہ انگلینڈ کے بالرز میں جوش ٹونگ نے 3، سیم کرن نے 2، جیمی اوورٹن اور لیام داسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے بڑا اسکور 2023 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز بنایا تھا۔

 

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 6 بدنصیب بیٹسمین جو سنچری نہ کر سکے

اگلی پوسٹ
گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام تیار
پچھلی پوسٹ
آج سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا بند کر دیا جائے گا