Skip to main contentSkip to footer

گلگت بلتستان،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جگلوٹ اسکردو شاہراہ بند

گلگت بلتستان،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جگلوٹ اسکردو شاہراہ بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جگلوٹ، اسکردو شاہراہ بند، گلگت اور اسکردو کے درمیان آمدورفت متاثر، مسافروں کو احتیاط کی ہدایت۔ مین شاہراہ کی بندش سے سفر کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا، لینڈ سلائیڈنگ کے مقام اور سڑک کی بحالی کا کام ہائی مشینری اور ایک سویٹر کے ساتھ جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزبلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اہم جگلوٹ، اسکردو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں گلگت اور اسکردو کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں علاقوں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل سڑک کی تازہ ترین صورت حال معلوم کریں اور شاہراہ کی بحالی کی تصدیق کے بغیر سفر کرنے سے گریز کریں۔

گلگت ، چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما تودے کی زد میں آکر ہلاک

ابتدائی اطلاع کے مطابق جگلوٹ، اسکردو روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ تاہم، لینڈ سلائیڈنگ کے درست مقام، شاہراہ کے کتنے حصے پر ملبہ گرا ہے اور سڑک کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔جگلوٹ، اسکردو شاہراہ گلگت بلتستان میں زمینی آمدورفت کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور گلگت سے اسکردو آنے جانے والے مسافر اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں۔ شاہراہ کی بندش سے نہ صرف مسافروں کے سفر کا معمول متاثر ہوتا ہے بلکہ اس راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں پر مٹی، پتھر اور بھاری چٹانیں گرنے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

گلگت کی 20نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے سرکاری نتائج جاری

ایسے حالات میں شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ موسم اور سڑک کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا فیصلہ کریں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گلگت سے اسکردو یا اسکردو سے گلگت کی جانب روانگی سے قبل شاہراہ کی موجودہ صورت حال کی تصدیق کریں، تاکہ راستے میں پھنسنے اور غیرضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔ خصوصاً پہاڑی راستوں پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے اور سڑک کی بحالی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے تک سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کے مقام، ممکنہ نقصانات اور جگلوٹ، اسکردو شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے ہائی مشینری اور ایکسویٹر پہنچا دیے گئے ہیں اور مین شہرا کو ٹریفک کے لیے بحالی کا کام جاری ہیں۔۔

 

گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ 3لاکھ 56ہزار ڈالر میں نیلام

اگلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں سونے کے اربوں روپے کے ٹھیکوں پر نیب کے اعتراضات
پچھلی پوسٹ
چین کا سری لنکا کی بندرگاہ پر 392ملین ڈالر کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ