Skip to main contentSkip to footer

یکہ توت بڑی تباہی سے بچ گیا، 11 کلو وزنی بم ناکارہ

یکہ توت بڑی تباہی سے بچ گیا، 11 کلو وزنی بم ناکارہ

پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت میں پولیس اور بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا، گیارہ کلو وزنی بم ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا  پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے حافظ آباد میں ایک بند مکان سے مشکوک پریشر ککر ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو وزنی پریشر ککر بم کو ناکارہ بنادیا

سکول کی عمارت انتہائی مخدوش تھی، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ مکان پانچ سے چھ ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیری کام کے لیے مکان کھولا گیا تو مشکوک پریشر ککر نظر آیا جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

 

سانحہ دیر کالونی کی ایف آئی آر درج، ابتدائی رپورٹ کمشنر کو ارسال

اگلی پوسٹ
خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا مالی پیکج میں بڑا اضافہ
پچھلی پوسٹ
سانحہ دیر کالونی کی ایف آئی آر درج، ابتدائی رپورٹ کمشنر کو ارسال