Skip to main contentSkip to footer

سکول چھت حادثہ، خاتون ٹیچر سمیت 16 بچے شہید، 30 زخمی

سکول چھت حادثہ، خاتون ٹیچر سمیت 16 بچے شہید، 30 زخمی

دیر کالونی میں الخیر اسکول سسٹم کی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون ٹیچر سمیت 16 بچے شہید ہوگئے جبکہ 47 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

اگلی پوسٹ
دیر کالونی حادثہ، شہدا کی تعداد 21 ہوگئی، اضافے کا خدشہ
پچھلی پوسٹ
دیر کالونی سکول چھت گرنے کا واقعہ، 4 بچے جاں بحق، 20 زخمی