یوٹیوب کی دنیا میں بڑے اور غیر معمولی منصوبوں کے لیے مشہور مسٹر بیسٹ نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی، لیکن اس بار کسی چیلنج یا انعام کے باعث نہیں بلکہ افریقی ملک گھانا میں تقریبا ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے پورا گاں بسا کر کیا ہے۔جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے گھانا میں ابنا ڈکوا ولیج کے نام سے یہ بستی تیار کی ہے، جس کا مقصد کوکوا کی غیر قانونی صنعت میں مزدوری کرنے والے بچوں کو اس ماحول سے نکال کر دوبارہ اسکول پہنچانا ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق یہ اب تک کا ان کا سب سے بڑا انسانی خدمت کا منصوبہ ہے۔
پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ، 32 سالہ غیرقانونی نوکری
اس منصوبے کی تیاری میں تقریبا ایک سال منصوبہ بندی اور آٹھ ماہ تعمیر میں لگے۔ مسٹر بیسٹ نے نئی یوٹیوب ویڈیو میں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے بچوں کو غیر قانونی مشقت سے نکالنے میں مدد کے لیے ایک حقیقی شہر تعمیر کیا ہے اور انہیں اس منصوبے کے ممکنہ اثرات پر فخر ہے۔ابنا ڈکوا ولیج میں 300 سے زیادہ بچوں کے لیے اسکول بنایا گیا ہے، جبکہ اساتذہ کے لیے 10 گھر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ بستی میں طبی مرکز، مارکیٹ، لائبریری، صاف پانی کی سہولت اور تفریحی مقامات بھی شامل ہیں، یعنی بچوں کے لیے صرف اسکول نہیں بلکہ ایک مکمل رہائشی ماحول تیار کیا گیا ہے۔گاں کو زیادہ خودکفیل بنانے کے لیے شمسی توانائی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فارم، مچھلیوں کے ٹینک اور مرغیوں کا فارم بنایا گیا ہے تاکہ خوراک کی پیداوار کے ساتھ مقامی سطح پر معاشی خود انحصاری کو بھی فروغ دیا جاسکے۔
افغان راہداری کی بندش سے پاکستان کو 85کروڑ ڈالر کا نقصان
اے آئی ‘سپر ہیومن’بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائیگی، مسک کا دعویٰ

