Skip to main contentSkip to footer

ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم

ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والی ایک خاندان کی پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ قائم

امریکا کے ایک خاندان نے پانچ نسلوں کے ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے فریڈ ہارلو اور ان کا خاندان ایک ہی دن پیدا ہونے والی سب سے زیادہ نسلوں کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوئی تھی اور اسی تاریخ کو ان کے دادا ولبر، والدہ ایڈی، بیٹی ایما بیل اور نواسے آرتھر کی بھی سالگرہ ہے،فریڈ ہارلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بچے ہوتے ہیں تو وہ ایک تحفہ ہوتے ہیں لیکن یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے۔

رات کو ناشتہ اور دن میں نیند، 106سالہ شخص توجہ کا مرکز بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ خاندان ہمیشہ اس بات کو خاص سمجھتا تھا۔ تاہم، انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر بنا دے گا۔ایما بیل نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد خاندان نے اس منفرد ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل انہیں معلوم تھا کہ خاندان چار نسلوں کے ساتھ اس ریکارڈ کے برابر آ سکتا ہے لیکن 14 ستمبر 2025 کو ان کے دوسرے بچے کی پیدائش نے خاندان کو نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب کر دیا۔ایما کے مطابق ان کی دادی ہمیشہ کہا کرتی تھیں، تمہیں 14 ستمبر کو ایک بیٹا پیدا کرنا ہے۔وہ بتاتی ہیں کہ ان کا پہلا بچہ مقررہ تاریخ سے پہلے پیدا ہوگیا تھا، اس لیے وہ اس بار پرعزم تھیں کہ بچہ عین مقررہ تاریخ کو پیدا ہو۔آرتھر کی پیدائش واقعی 14 ستمبر کو ہوئی۔ ایما کا کہنا ہے کہ اگر ان کی دادی حیات ہوتیں تو انہیں اس کامیابی پر بے حد فخر ہوتا۔اس خاندان کے لیے اس مشترکہ سالگرہ کی ایک اور خاص بات بھی ہے۔ ایما کے مطابق نسلوں کی ترتیب لڑکا، لڑکی، لڑکا، لڑکی، لڑکا ہے، یعنی ولبر سے شروع ہونے والی یہ منفرد ترتیب پانچوں نسلوں میں برقرار رہی ہے۔

ساڑھے 4ہزار سال قدیم عظیم اہرام مصر میں ریاضیاتی کوڈ پوشیدہ

 

ایرانی انقلاب کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ عرب اسرائیل جنگوں سے پراکسی وار تک کی کہانی

Next Post
شمالی کوریا کے زیرِ زمین جوہری تجربات کے بعد دنیا میں 1399 زلزلے
Previous Post
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار