Skip to main contentSkip to footer

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ میں کسی مہینوں یا برسوں پرانے چیٹ میسج کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور کافی وقت تک اسکرولنگ کرنے کے بعد بھی ناکام رہے؟اگر ہاں تو واٹس ایپ نے صارفین کے اس سر درد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کسی مطلوبہ میسج کو ایک کلک پر سرچ کیا جاسکے گا۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چیٹس کے اندر ایک سرچ شارٹ کٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر نظر آیا ہے۔

آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

ابھی کسی چیٹ کے اندر سرچ کرنے کے لیے چیٹ کو چھوڑ کر چیٹ انفو اسکرین میں جانا ہوتا ہے اور وہاں سرچ پر کلک کرکے میسج کو سرچ کرنا ہوتا ہے۔ویسے تو یہ فیچر کام کرتا ہے مگر ہر ایک کے لیے اسے استعمال کرنا اتنا اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔یہ بٹن اسکرین پر مستقل موجود نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ کریں گے۔بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر یہ صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔چیٹس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر چینلز کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے اور وہاں آپ کسی چینل کی پوسٹس میں موجود پرانی اپ ڈیٹ کو سرچ کرسکیں گے۔

پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، 140 زخمی

 

ایلون مسک امیر ترین امریکی بن گئے، فوربز کی فہرست جاری

Next Post
ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا
Previous Post
آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا