Skip to main contentSkip to footer

عمان جانیوالوں کیلئے خوشخبری، 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزا کا اعلان

عمان جانیوالوں کیلئے خوشخبری، 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزا کا اعلان

خلیجی ملک عمان نے سیاحت کے فروغ اور مختصر مدت کے سفر کو آسان بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے نئے داخلہ قوانین کے تحت 14 روزہ مفت سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا۔ فیصلے کے بعد منتخب ممالک کے شہری بغیر ویزا فیس ادا کیے دو ہفتوں کیلئے عمان کا سفر کر سکیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  یہ سہولت غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے انتظامی ضوابط میں ترامیم کے تحت متعارف کرائی گئی ہے۔نئی اصلاحات رائل عمان پولیس کے فیصلہ نمبر 109/2026کے تحت نافذ کی گئی ہیں

روس جانے کے خواہاں پاکستانی سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

جسے انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشرائقی نے جاری کیا۔ یہ ترامیم سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے اگلے روز سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔نئے ضوابط کے مطابق مجاز حکام اہل ممالک کے شہریوں کو 14 دن کا مفت سیاحتی ویزا جاری کر سکیں گے، مزید یہ کہ اگر کوئی سیاح عمان میں زیادہ عرصہ قیام کرنا چاہے تو ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسے دیگر سیاحتی ویزا کیٹیگریز میں تبدیل کرانے کی سہولت بھی حاصل ہوگی، بشرطیکہ متعلقہ قوانین اور شرائط پوری کی جائیں۔حکام کے مطابق یہ نئی شق ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 10 میں شامل کی گئی ہے، جبکہ آرٹیکل 29 کے تحت داخلہ ویزوں کے سرکاری شیڈول میں اس کی فیس صفر عمانی ریال مقرر کی گئی ہے، جس سے اہل مسافروں کو بغیر کسی ویزا فیس کے داخلے کی سہولت میسر آئے گی۔تاہم عمانی حکام نے تاحال ان ممالک کی فہرست جاری نہیں کی جن کے شہری اس مفت ویزا سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اہل ممالک کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

یو اے ای جانے والوں کیلئے خوشخبری، بچوں کی ویزا فیس ختم

جبکہ یہ ویزا صرف مجاز اتھارٹی کی جانب سے نامزد کئے  گئے ممالک کے شہریوں کیلئے دستیاب ہوگا۔سلطنتِ عمان مشرقِ وسطیٰ میں جزیرہ نمائے عرب کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ایک خوبصورت اور پُرامن ملک ہے۔ اس کے شمال میں متحدہ عرب امارات، مغرب میں سعودی عرب، جنوب میں یمن جبکہ مشرق اور جنوب مشرق میں بحیرۂ عرب اور بحرِ عمان واقع ہیں۔ عمان کا دارالحکومت مسقط ہے، جو اپنی جدید سہولیات، تاریخی ورثے اور دلکش ساحلی مناظر کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے عمان اپنی محفوظ فضا، تاریخی قلعوں، خوبصورت ساحلوں، سرسبز وادیوں، بلند پہاڑوں اور روایتی عرب ثقافت کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی اہم ترین سیاحتی منزلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح قدرتی حسن اور پُرسکون ماحول سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

Next Post
مسافر طیارے کے پائلٹ نے اڑتی ہوئی پراسرار چیز دیکھ لی
Previous Post
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل،تفصیلات سامنے آگئیں