Skip to main contentSkip to footer

روس جانے کے خواہاں پاکستانی سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

روس جانے کے خواہاں پاکستانی سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

اسلام آباد:  روس جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم (وزٹ رشیا) متعارف کرا دیا گیا۔ اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے مطابق یہ پلیٹ فارم بین الاقوامی مسافروں کو ایک ہی جگہ پر مکمل سفری رہنمائی فراہم کرے گا اور یہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے۔یہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت کی مدد سے صارفین کو اپنی سفری منصوبہ بندی آسان بنانے میں مدد دیتا ہے۔ مسافر اب اپنے ٹرپ کا شیڈول ترتیب دینے سے لے کر فضائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، ٹریول انشورنس اور ایئرپورٹ ٹرانسفر تک تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر حاصل کر سکتے ہیں۔

امریکہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، جلد سیاحتی ویزا انٹرویو کی سہولت متعارف

 

وزٹ رشیا کے ذریعے سیاح ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، قازان اور سوچی جیسے روس کے مشہور شہروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی دلچسپی کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔یہ پلیٹ فارم روس کے تاریخی مقامات، عجائب گھروں، ثقافتی مراکز اور قدرتی مناظر سے متعلق جامع معلومات بھی فراہم کرتا ہے، جس سے سیاحوں کو اپنے سفر کو بہتر اور یادگار بنانے میں مدد ملتی ہے۔روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چاہے آپ تفریح، کاروبار یا ثقافتی تبادلے کے لئے روس جا رہے ہوں، وزٹ رشیا سفر کی تیاری سے لے کر روس میں آپ کے قیام کو زیادہ آسان، بامقصد اور یادگار بنانے تک آپ کا قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ساتھی ہے۔

سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے نیا پیکج ویزا متعارف کرادیا

 

 

دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

Next Post
وفاقی ترقیاتی پروگرام کے اخراجات 916.02ارب روپے تک پہنچ گئے
Previous Post
نئی حج پالیسی کا اعلان کردیاگیا ، اخراجات 12 لاکھ روپے مقرر