Skip to main contentSkip to footer

کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگرچہ اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کا تاج نہ پہنا سکے، تاہم مالی کامیابیوں کے میدان میں وہ نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد وہ تاریخ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے لگے ہیں۔

ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ سے نکالنے کی درخواست پر 2کروڑ 33 لاکھ افراد کے دستخط

 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران رونالڈو کی سالانہ آمدنی 300 ملین ڈالر رہی، یعنی ان کی دولت میں ہر منٹ میں تقریبا 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد فی منٹ بنتی ہے۔فوربز کے مطابق رونالڈو کی آمدنی میں نمایاں اضافہ 2023 میں سعودی کلب النصر سے معاہدے کے بعد ہوا جس کی انہوں نے 2025 میں تجدید بھی کی۔ اس معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔ جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز میں شامل کرتا ہے۔

ورلڈ کپ 2026 کے بعد بننے اور ٹوٹنے والے 10 بڑے ریکارڈ، اسپین اور ارجنٹینا نے تاریخ رقم کردی

 

رونالڈو کی آمدنی صرف فٹبال تک محدود نہیں۔ اسپانسرشپ معاہدے، مختلف کاروباروں میں سرمایہ کاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ان کی دولت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔اگرچہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور رونالڈو کی یہ ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ شرکت تھی، تاہم انہوں نے ابھی تک بین الاقوامی فٹبال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ رونالڈو کی دولت کے بڑے ذرائع میں سعودی کلب النصر سے ملنے والی بھاری تنخواہ، نائیکی سمیت عالمی برانڈز کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے، سی آر 7 برانڈ، ہوٹل بزنس، جائیدادیں اور دیگر سرمایہ کاریاں شامل ہیں۔

فیفا ورلڈکپ، 48ٹیموں میں واحد خاتون ڈاکٹر نے تاریخ رقم کردی

 

ان کی سالانہ آمدنی بھی سیکڑوں ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث وہ مسلسل دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالردنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ تازہ ترین اندازوں کے مطابق جولائی 2026 تک ان کی مجموعی دولت تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر ہے، جبکہ بعض ادارے اسے 1.4 ارب ڈالر تک بھی قرار دیتے ہیں۔

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

Next Post
سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گیا
Previous Post
بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟