Skip to main contentSkip to footer

چین میں پولیس نے مردے کو گرفتار کرلیا

چین میں پولیس نے مردے کو گرفتار کرلیا

چین کے صوبے ہونان کی پولیس نے حال ہی میں ایک ایسے انوکھے کیس کی تفصیلات جاری کی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔سی نامی شہری کو جب پولیس نے شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے روکا، تو ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی دو بار بغیر لائسنس کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے پکڑا جا چکا ہے۔تیسری بار پکڑے جانے پر اسے شدید خدشہ تھا کہ اس بار اسے سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا۔ ضمانت پر رہائی کے دوران سزا سے بچنے کے لیے اس نے ایک انتہائی خوفناک اور انوکھا منصوبہ بنایا۔

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل نویں رات حملے ،میزائل و ڈرون لانچ سائٹس تباہ

 

اس نے اپنے گھر والوں کو منایا کہ وہ اس کی جعلی موت اور جنازے میں ان کی مدد کریں۔ منصوبے کے تحت انہوں نے پہلے سے ایک تابوت خریدا، گھر میں ادویات کی خالی بوتلیں بکھیر دیں اور اس نے سانس روکنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولنگ آلات کا استعمال کیا تاکہ لگے کہ اس کی موت ادویات کی زیادتی سے ہوئی ہے۔ جنازے کے دوران اس کی ماں اور دادی نے اس کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ دیا اور پڑوسیوں کو بتایا کہ ادویات کے اثر سے اس کا چہرہ مسخ ہو گیا ہے۔جس دن موت کا ڈرامہ رچایا گیا، اسی دن اسے جلدی میں دفنا دیا گیا لیکن جب تابوت کو قبر میں اتارا جا رہا تھا، تب تک وہ شخص چپکے سے دوسرے صوبے کی طرف فرار ہو چکا تھا۔

ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے پانچ افغانی ہلاک ،14لاپتہ

 

بدقسمتی سے اس کا یہ خوفناک ڈرامہ زیادہ دن نہ چل سکا، پولیس کو کچھ باتوں پر شدید شک ہوا۔تابوت اس کی مبینہ موت سے پہلے ہی خرید لیا گیا تھا، گھر والوں نے موت کے وقت نہ ایمبولینس کو بلایا اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دی۔ نہ تو کوئی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوا تھا اور نہ ہی اس کی میت کو جلانے کا کوئی سرکاری ریکارڈ تھا۔ پڑوسیوں کے شک اور سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج سے تصدیق ہو گئی کہ وہ زندہ ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا، جہاں عدالت نے اسے 5 ماہ قید اور 20 ہزار یوآن جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مجرم کو چھپانے اور سچ چھپانے پر اس کی والدہ اور دادی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بی فار یو متاثرین 1 سال بعد بھی نیب سے رقوم کی واپسی کے منتظر

 

 

مانگی ڈیم حملہ کیسے ہوا؟ بلوچستان حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

Next Post
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ ایک کھرب سے تجاوز کرنے کا امکان
Previous Post
امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ