Skip to main contentSkip to footer

ایران کے کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات اور فوجیوں پر حملے

ایران امریکا جنگ

امریکا اور ایران کے درمیان فوجی تصادم انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل پانچویں رات بھی شدید فضائی اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ایران پر حملوں کی ایک نئی لہر مکمل کی، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔امریکی سینٹ کام نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری گزرگاہ کے تحفظ اور آزاد بحری آمدورفت کو برقرار رکھنے کے لیے ایران کے فوجی اثاثوں، کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات سمیت ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کب تک جاری رہیں گے؟

امریکی طیاروں نے اس آپریشن کے دوران بندر عباس سمیت مختلف مقامات پر انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔اس سے قبل امریکی افواج نے جزیرہ تنب بزرگ پر واقع ایرانی ساحلی دفاع اور کروز میزائل سائٹس پر بھی نوے منٹ تک مسلسل بمباری کی تھی۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی میزائلوں نے جنوبی اور مغربی ایرانی شہروں چاہ بہار، اہواز اور بندر عباس کو نشانہ بنایا۔ چاہ بہار میں تین زوردار دھماکے سنے گئے جہاں امریکی میزائلوں نے ایک بحری نگرانی کے ٹاور کو نشانہ بنایا جبکہ اہواز میں گرنے والا ایک امریکی میزائل کینسر کے مریضوں کے ایک اسپتال کے قریب گرا

ایران پر حملے کے پس پردہ عزائم کیا تھے؟ امریکی میڈیا کا سنسنی خیز انکشاف

 

تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس کشیدگی کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے والے ایک تجارتی ٹینکر جہاز کو امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظر انداز کرنے پر میزائل مار کر ناکارہ بنا دیا ہے۔اس امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک بڑا دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے جنوب مغربی شہر اندیمشک کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے جدید امریکی ایم کیو نائن اسٹریٹجک ڈرون کو اپنے ایک نئے دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا ہے۔امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی افواج اور پاسداران انقلاب نے جمعرات کے روز کویت اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے

امریکہ ایران جنگ بندی ختم؟ ٹرمپ کا اہم اعلان سامنے آگیا

 

جبکہ دوسری طرف اردن نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں آنے والے متعدد ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پاسداران انقلاب نے کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔پاسداران انقلاب نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کویت کے فضائی اڈے پر موجود امریکی فوجیوں کے ایک اجتماع اور وہاں نصب دشمن کے قبل از وقت اطلاع دینے والے ریڈار سسٹم یعنی ارلی وارننگ ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی نمائندگی، انیقہ جمال نئی تاریخ رقم کریں گی

 

ایرانی فوج نے سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اردن کے الازرق فوجی اڈے پر امریکی فوج کے مواصلاتی نظام اور ایندھن کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔اردن کے سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردنی فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کے روز اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والے تمام تجارتی راستے بند کر دیں گے اور علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں دو خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 260 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

امریکہ ایران کشیدگی، پاکستان کا امن کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

Next Post
موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 13.7کروڑ ہوگئی
Previous Post
امریکہ ایران کشیدگی، پاکستان کا امن کوششیں جاری رکھنے کا اعلان