Skip to main contentSkip to footer

پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو تھیلا300 روپے مہنگا

پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو تھیلا300 روپے مہنگا

پشاور شہر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2,600 روپے سے بڑھ کر 2,900 روپے ہوگئی ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2,800 روپے سے بڑھ کر 3,100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث مارکیٹ میں طلب کے مطابق آٹے کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سپلائی کا مسئلہ برقرار رہا تو آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے

 

سولر پینل فی پلیٹ 3000 روپے سستی ہوگئی، بیٹریاں اور انورٹر بھی سستے

 

 

 

افغان مہاجرین کی گرفتاری، ڈیڈلائن میں صرف 4 روز باقی رہ گئے

Next Post
بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Previous Post
خان پور ڈیم کے پانی سے ہر سال ابھرنے والی 153 سالہ تاریخی مسجد راجگان