ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی، جس کے بعد سولر سسٹم لگانے کے خواہشمند صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی، چین سے درآمد ہونے والے سولر پینلز کی کم لاگت اور مقامی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث سولر پینلز کے نرخ مسلسل نیچے آ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بعض برانڈز کے سولرپینلز کی قیمت تین روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مکمل سولر سسٹم کی قیمت انورٹر، اسٹرکچر، وائرنگ، بیٹری (اگر شامل ہو)، انسٹالیشن اور برانڈ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، اس لیے ہر سسٹم کی قیمت الگ ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث ملک بھر میں گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین تیزی سے شمسی توانائی کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، جبکہ کم قیمت سولر پینلز نے اس رجحان کو مزید تقویت دی ہے۔
مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ صارفین سولر سسٹم خریدنے سے پہلے مختلف ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ کریں اور صرف مستند کمپنیوں سے وارنٹی کے ساتھ سامان خریدیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب وفاقی بجٹ میں سولرپینلز مہنگے ہونے کی افواہوں کے سبب ناجائز منافع خوروں کی جانب سے سولر پینلز کی بھرپور خریداری کرکے پینلز سٹاک کردیئے گئے تھے بجٹ میں پینلز پر ٹیکس نہ لگنے کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں نے مجبوراً مہنگے خریدے سولر پینلز سستے فروخت کردیئے
پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی، ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
جبکہ اب چین سے بھاری مقدار میں پینلز ،انورٹرز اور بیٹریوں کی درآمد کے باعث قیمتوں میں واضح فرق سامنے آیا ہے، ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں ونڈ ٹربائن کی انٹری کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے
بی فار یو متاثرین 1 سال بعد بھی نیب سے رقوم کی واپسی کے منتظر

