جنگ بندی کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کیخلاف جماعت اسلامی، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے،
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کی گئی ہے حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث صارفین کو اس کا جزوی ریلیف منتقل کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں 4 جولائی سے آئندہ جائزے تک نافذ العمل رہیں گی۔
جبکہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں 110 ڈالر سے کم ہو کر 70 ڈالر فی بیرل تک آچکی ہیں جس کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، جنگ کے خاتمے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمتیں جنگ سے پہلی والی سطح پر آنا انتہائی ضروری ہے۔
حکومت نے معمولی کمی کرکے نہ صرف عوام کےحق پر ڈاکہ ڈالا ہے بلکہ مہنگائی میں مزید اضافے کا بیج بھی بویا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی تمام قیمتیں پیٹرول کی قیمت سے جڑی ہیں۔ معمولی کمی سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ دنیا میں جنگیں رکوانے والی حکومت پیٹرول پمپ مالکان کو خوش کرنے کے لئے ان کے آگے لیٹ گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کم سے کم 50 روپے فی لیٹر کمی ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت نے پمپ مالکان کے مطالبات مان کر عوام کےحقوق کا گلا گھونٹا ہے
کوئٹہ سے پشاور آنیوالی بس کو حادثہ، 40 مسافر جاں بحق
حافظ نعیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تاجربرادری اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کریں گے اور فیصلے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
مون سون نے خطرناک رخ اختیار کر لیا، آئندہ ہفتے کیلئے الرٹ جاری

