اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملک کی ویسپا اسکوٹر کی ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ہزاروں سکوٹر سواروں نے سڑکوں پر پریڈ کیا، یہ پتلی کمر والی سکوٹر دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی کی بحالی اور معاشی ترقی کی علامت بن گئی تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے ہزاروں سواروں نے ویسپا کی ویں سالگرہ منانے کے لیے روم کی گلیوں میں ایک شاندار پریڈ کی۔
اطالوی دارالحکومت کے میئر رابرٹو گوالٹیری نے اس موقع پر کہا کہ ویسپا کی تاریخ، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی کے احیا اور عروج کے ساتھ ہمقدم ہے۔ یہ ایک طرح سے ہماری تاریخ اور ثقافت کی علامتی شناخت ہے۔ واضح رہے کہ ویسپا، جس کا اطالوی زبان میں مطلب بھڑ ہے، کو ایک سستے اور قابلِ رسائی ذریعہ نقل و حمل کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اسے میں پیاجیو نامی ایک بڑے طیارہ ساز ادارے نے بازار میں متعارف کرایا۔ میئر گوالٹیری نے کہا کہ یہ سکوٹر جنگ سے نکلنے والے اور دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہونے والے اٹلی کی علامت تھی۔
افغان شہریوں کی گرفتاری کا حکم، ملک گیر کریک ڈائون کی تیاری

انہوں نے مزید کہا کہ ویسپا کی 80سال کی تاریخ بیان کرنا جزوی طور پر یہ بتانا ہے کہ روم نے دنیا کے تخیل کو کیسے اپنی گرفت میں لیا، خاص طور پر سنیما کے ذریعے۔ بعد ازاں ویسپا کلاسک فلموں میں نمایاں رہی، جن میں 1953 کی رومانوی کامیڈی رومن ہالی ڈے اور کی مشہور ڈرامہ فلم ،لا ڈولسے ویٹاشامل ہیں۔ اس یادگار سکوٹر نے دیگر فلموں میں بھی اپنی موجودگی کا لوہا منوایا، جن میں دی ٹیلنٹڈ مسٹر رپلی” اور حال ہی میں آنے والی اینیمیٹڈ فلم لوکا شامل ہیں۔
امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن، ٹرمپ نے اپنی ہی تصویر چھاپ دی

