Skip to main contentSkip to footer

گلگت ، چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما تودے کی زد میں آکر ہلاک

گلگت ، چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما تودے کی زد میں آکر ہلاک

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہوشے میں بلتستان پیک نامی پہاڑی چوٹی کے سکس سر کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آکر چالیس سالہ فرانسیسی کوہ پیما ہلاک ہوگیا ہے، مقامی حکام نے تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی شناخت پیئر گیلوم کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 7,282 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے والی تین رکنی بین الاقوامی مہم کا حصہ تھا۔اابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ چڑھائی کے دوران پیش آیا جب اچانک برف اور چٹانوں کا تودہ کوہ پیما پر آ گرا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقامی حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو بیس کیمپ تک پہنچانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

گلگت ، چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما تودے کی زد میں آکر ہلاک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فیفا ورلڈ کپ میں میسی سے ممکنہ ٹکرائو شاندار ہوگا، کرسٹیانو رونالڈو

 

حکام نے مزید بتایا کہ مہم کے دیگر دو ارکان بھی ابھی تک بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ۔حکام ان کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں، رضاکاروں اور کوہ پیمائی کے معاون عملے پر مشتمل ریسکیو اور ریکوری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 

سپرم وہیلز رابطے کیلئے انسانوں جیسی بولی کا استعمال کرتی ہیں

اگلی پوسٹ
نیند کی کمی اور کینسر کے درمیان تعلق ، نئی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف
پچھلی پوسٹ
ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں نئی پیشگوئی