رپورٹ: منصور صدیقی
پاکستان میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود، وقتاً فوقتاً ایسی مثبت پیش رفت سامنے آتی ہے جو نہ صرف امید کی نئی کرن روشن کرتی ہے بلکہ اس بات کا عملی ثبوت بھی فراہم کرتی ہے کہ ملک میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دل کے امراض، جو آج کے دور میں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل ہیں، پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہے ہیں۔ ایسے میں جدید، مؤثر اور محفوظ علاج کی سہولیات کی فراہمی نہایت اہمیت اختیار کر
چکی ہے۔
اسی تناظر میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کنڈکشن سسٹم پیسنگ جیسی جدید اور انقلابی ٹیکنالوجی کا آغاز ایک غیر معمولی پیشرفت ہے، یہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے خطے
کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس وقت یہ واحد مرکز ہے جہاں یہ جدید طریقہ علاج باقاعدہ طور پر ماہرین کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔
کنڈکشن سسٹم پیسنگ دراصل دل کے قدرتی برقی نظام نیچرل کنڈکشن سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے پیس میکر لگانے کا ایک جدید طریقہ ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے دل کی دھڑکن کو زیادہ فطری اور متوازن انداز میں برقرار رکھا جاتا ہے، جو کہ روایتی پیس میکر کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر اور محفوظ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں دل کی پمپنگ صلاحیت
(ہارٹ فنکشن ) کو بہتر بناتی ہے اور دل کے عضلات غیر ضروری دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس جدید طریقہ علاج کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے پیسنگ انڈیوسڈ کارڈیومیوپیتھی جیسے سنگین مسائل کے خطرات میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، جو کہ روایتی پیس میکر کے ساتھ بعض اوقات پیدا ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، یہ تکنیک دل کی قدرتی دھڑکن کے قریب ترین پیسنگ فراہم کرتی ہے
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کنڈکشن پیسنگ سسٹم بعض مریضوں کیلئے کارڈیک ریسکرونائزیشن تھراپی کا ایک کم خرچ اور مئوثر متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر ان افراد کیلئے جو دل
کی کمزوری کا شکار ہیں۔ اس سے نہ صرف علاج کے اخراجات میں کمی ممکن ہے بلکہ مریضوں کی مجموعی صحت اور معیار زندگی میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔
حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت کارڈ کے تحت اس جدید علاج کی سہولت کوپیمنٹ آپشن کے ساتھ دستیاب ہونا ایک انتہائی مثبت قدم ہے۔ اس اقدام کے ذریعے عام آدمی کے لیے
مہنگے اور جدید علاج تک رسائی آسان بنائی گئی ہے، جو کہ صحت کے شعبے میں مساوات اور عوامی فلاح کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات نہایت جامع اور جدید ہیں۔ یہاں امپلانٹ ایبل کارڈیوورٹر ڈیفیبلیٹر، پیس میکر ، امپلانٹ ایبل لوپ ریکارڈر جیسی جدید کارڈیک ڈیوائسز دستیاب ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ الیکٹروفزیالوجی کے شعبے میں مختلف پیچیدہ امراض کے مستقل علاج کے لیے جدید ایبلیشن پروسیجرز بھی صحت کارڈ کے ذریعے کئے جارہے
ہیں جن میں آرٹریل، آرٹریل فلٹر، ایس وی ٹی ، ٹیکیکارڈریا اور آئیڈیوپیتھک لیفٹ وینٹی کیولر ٹیکیکارڈیا شامل ہیں۔
یہ تمام پروسیجرز ان مریضوں کے لیے نہایت مؤثر ہیں جو بار بار ہونے والی تیز دھڑکن، بے ہوشی، چکر، سینے کی گھبراہٹ اور دل کی بے ترتیبی جیسے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ ان جدید طریقہ ہائے علاج کے ذریعے نہ صرف ان علامات سے مستقل نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ غیر ضروری ادویات پر انحصار میں کمی آتی ہے اور مریضوں کے معیارِ زندگی میں واضح
بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔
اسی طرح کورونری انجیوگرافی اور کورونری انجیوپلاسٹی، سٹنٹنگ جیسی اہم سہولیات جیسی دستیابی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو ایک مکمل اور قابلِ اعتماد کارڈیالوجی مرکز بناتی ہے، جہاں تشخیص سے لے کر جدید ترین علاج تک تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔
ماہر معالج سے رابطہ کرنے کیلئے تفصیلات درج زیل ہیں۔
ڈاکٹر ملک فیصل افتخار
اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی
ماہر کارڈیک الیکٹروفزیالوجی
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور
Electrophysiology & Cardiology Clinic
پیر تا جمعہ
شام 4:00 بجے تا 7:00 بجے
کمرہ نمبر 28 آئی بی پی ایل آر ایچ
OPD
صرف جمعہ
روم نمبر 21 لیڈی ریڈنگ ہسپتال
رابطہ نمبر : 03152041668

مریض حضرات جدید تشخیص، مؤثر علاج اور ماہر رہنمائی کے لیے مذکورہ اوقات میں رجوع کر سکتے ہیں۔
آخر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کنڈکشن سسٹم پیسنگ کا آغاز محض ایک طبی سہولت کا اضافہ نہیں بلکہ یہ اس عزم کا مظہر ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اگر اسی طرح جدید ٹیکنالوجی، ماہر افرادی قوت اور عوامی سہولیات کو فروغ دیا جاتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات اپنے ہی شہروں میں میسر ہوں گی۔

