Skip to main contentSkip to footer

گلگت کی 20نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے سرکاری نتائج جاری

گلگت کی 20نشستوں پر کامیاب امیدوار وں کے سرکاری نتائج جاری

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں، پیپلز پارٹی 9، آزاد امیدوار 5، ن لیگ 5 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق جی بی 1 گلگت ون سے پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 10594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جی بی 2 گلگت ٹو سے ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان 13433 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اسی طرح جی بی 4 نگر ون سے پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی بی 5 نگر 2 سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مراد 2628 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جی بی 6 ہنزہ سے آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390 ووٹ لے جیت گئے ۔جی بی 7 اسکردو ون سے پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی شاہ نے 4320 ووٹ لئے اور کامیاب ٹھہرے۔

جی بی 8 اسکردو ٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی بی 9 اسکردو 3 سے پیپلز پارٹی کے فدا ناشاد 6268 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔جی بی 10 اسکردو 4 سے پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان نے 6582 ووٹ لئے

جی بی 11 کھرمنگ سے پیپلز پارٹی کے اقبال حسین 5944 ووٹ لے کر فتح یاب ہوئے۔جی بی 12 شگر سے پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12944 ووٹ ،جی بی اے 14 استور 2 سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد فاروق 7058 ووٹ،جی بی 15 دیامر ون سے آزاد امیدوار محمد دل پذیر 5680 ووٹ ،جی بی 16 دیامر ٹو سے آزاد امیدوار سید امام مالک 6320 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ۔علاوہ ازیں جی بی 17 دیامر تھری سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 7722 ووٹ

گلگت میں نایاب معدنیات کی تلاش کے منصوبے کی منظوری

 

جی بی 18 دیامر فور سے ن لیگ کے کفایت الرحمان 5521 ووٹ،جی بی 19 غذر ون سے پی پی امیدوار سید جلال شاہ 9303 ووٹ،جی بی 20 غذر ٹو سے ن لیگ کے عبدالجہان 6917 ووٹ لے کر جیت گئے۔جی بی 21 غذر تھری سے آزاد امیدوار امان علی عامر 9938 ووٹ

جی بی 22 گانچھے سے ن لیگ کے ابراہیم ثنائی 10136 ووٹ اور جی بی 23 گانچھے ٹو سے آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ۔

Next Post
حماس کی بڑی کامیابی، اسرائیل ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے پر مجبور
Previous Post
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی ، سبی میں پارہ 49ڈگری چھو گیا