Skip to main contentSkip to footer

اکتالیس کروڑ برس پرانے دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی باقیات دریافت

اکتالیس کروڑ برس پرانے دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی باقیات دریافت

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بچھو تقریبا 41 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے برطانیہ میں پایا جاتا تھا۔ مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پرائرکٹورس گیگاس نامی یہ بچھو تقریبا 1 میٹر لمبا تھا

جبکہ اس کے پنجوں کی لمبائی تقریبا 16 سینٹی میٹر تھی۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب زمین پر زندگی ابھی نسبتا ابتدائی مراحل میں تھی اور یہاں پر چھوٹے کیڑے مکوڑوں کا غلبہ تھا تب یہ سیلابی میدانوں میں رہا کرتا تھا۔

محققین کے مطابق یہ نئی دریافت پیچیدہ زمینی ماحولیاتی نظام، جیسے کہ جنگلات کے ظہور سے بہت پہلے کیڑے مکوڑوں کی ارتقائی تاریخ میں نئے پہلو و حقائق پیش کرتی ہے۔

 

سورج سے نکلنے والا خوفناک طوفان زمین سے ٹکرانے کا امکان

 
Next Post
بھارت کے پاس 190، پاکستان کے پاس 170ایٹمی وار ہیڈز موجود
Previous Post
مرکزی علماء کونسل کا آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ