Skip to main contentSkip to footer

مرکزی علماء کونسل کا آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مرکزی علما کونسل کا آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مرکزی علماء کونسل پاکستان کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرائی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوششیں فوری روکی جائیں۔ حکومت سخت اور موثر کاروائی کرے۔

احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینا اور عوام کی زندگی کو مفلوج کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے۔ آزاد کشمیر ہمیشہ سے امن ، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی علامت رہا ہے۔ کشمیر کا استحکام پاکستان کے استحکام سے جڑا ہو اہے۔

آزاد کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے مفاد میں ہے۔ اجلاس مرکزی مجلس شوریٰ مرکزی علماء کونسل پاکستان ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر لاہور میں زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کے منعقد ہوا۔

اجلاس میں ماہ محرم الحرام1448 ہجری، 2026 کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ، بین المسالک رواداری، نفرت انگیز بیانئے کے تدارک، پر امن بقائے باہمی اور امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فرقہ واریت، اشتعال انگیزی اور نفرت پر مبنی سرگرمیوں کا موثر سد باب کیا جاسکے۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان نے دفاع وطن اور قومی سلامتی کیلئے جاری سیکورٹی آپریشنز خصوصاآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج سیکورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں دہشت گردی، انتہاء پسندی، تخریب کاری کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

اجلاس میں ڈیجیٹل دہشت گردی اور سوشل میڈیا پر فوج، ریاستی اداروں اور قومی سلامتی کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور نفرت انگیز بیانیے کے تدارک کیلئے جامع لائحہ عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان نے مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن کے امور میں قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی قانونی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاکہ تمام دینی ادارے قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے دینی تعلیمی اور سماجی فرائض انجام دے سکیں۔ اجلاس میں توحید و سنت، تحفظ ختم نبوتۖ، تحفظ ناموس رسالتۖ، تحفظ ناموس صحابہ کرام اور اہل بیت عظام، اسلام اور پاکستان کے دفاع و استحکام کیلئے ملک بھر میں اتحاد امت و پیغام پاکستان کانفرنسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح یکم محرم تا دس محرم عشرہ فاروق و حسین و عشرئہ امن کے عنوان سے خصوصی پروگرامز ، سیمینازاور کانفرنسز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیاہے تاکہ حضرت عمر فاروقاور حضرت حسین کی تعلیمات اور کردار کو اجاگر کیا جاسکے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان نے حج2026 کے دوران بہترین انتظامات پر سعودی حکومت اور متعلقہ اداروں اور پاکستان کی وزارت مذہبی امو ر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے حالیہ امریکہ، ایران اور جنگی و کشیدگی کے دوران پاکستان کے متوازن ، دانشمندانہ اور مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی توازن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ جون کے بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔مہنگائی کے بوجھ میں کمی لانے کیلئے عوامی ضروریات اور مشکلات کو مد نظر رکھا جائے۔

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مساجد کو بجلی اور گیس کی مفت یا خصوصی رعائتی فراہمی کیلئے موثر پالیسی مرتب کی جائے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی، فنانس سیکرٹری علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، مولانا محمد بلال صدر خیبر پختونخوا،قاری محمد مشتاق لاہوری صدر پنجاب،مولانا شیر گلگتی گلگت بلتستان، مولانا ابوسفیان حنفی سینئر نائب صدر پنجاب،حافظ محمد شعیب صدیق نائب صدرپنجاب، مولانا حبیب الرحمن نائب صدر پنجاب،مولانا محمد اعظم فاروق سیکرٹری جنرل پنجاب، مولانا عامر اشرف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب

گلگت میں نایاب معدنیات کی تلاش کے منصوبے کی منظوری

 

ڈویژنل صدر فیصل آباد مولانا عابد فاروقی، ڈویژنل صدر ملتان مولانا سید حسین احمد شاہ،ڈویژنل صدر گوجرانوالہ مولانا عبید اللہ حیدری،فیصل آباد،مولانا محمد نعیم طلحہ، گوجرانوالہ، مولانا عبدالغفار اعوان،جھنگ،مولانا عبدالعلیم حقانی،جہلم ، مولانا حکیم شبیر احمد عثمانی،قصور، مولانا یوسف قصوری،ملتان،مولانا خضر حیات، مظفر گڑھ، مولاناحافظ محمد آصف ببر،ننکانہ،مولانا سکندر عثمان جالندھری، اوکاڑہ، مولانا محمد ضیاء القاسمی،پاکپتن

قاری منیر احمد طارق،رحیم یار خان،مولانا نعمان درخواستی، سرگودھا، مولانا قاری سیف اللہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا عرفان شہزاد، وزیر آباد،مولانا نجم صغیرکوٹ ادو،مولانا قاری محمد زاہد محمود قاسمی،فیصل آباد، حافظ ابراہیم عبداللہ،لاہور،مولانا یٰسین عابد، مولانا خلیل احمد قاسمی ،مولانا عبدالستار، سید صہیب شاہ ہاشمی،صاحبزادہ مولانا حسین احمد قاسمی نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحاد اُمت ، فرقہ واروانہ ہم آہنگی ، قومی یکجہتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Next Post
اکتالیس کروڑ برس پرانے دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی باقیات دریافت
Previous Post
سورج سے نکلنے والا خوفناک طوفان زمین سے ٹکرانے کا امکان