Skip to main contentSkip to footer

برطانوی ریڈیو نے غلطی سے شاہ چارلس کے انتقال کی خبر نشر کردی

برطانوی ریڈیو نے غلطی سے شاہ چارلس کے انتقال کی خبر نشر کردی

برطانیہ کے معروف ریڈیو سٹیشن ریڈیو کیرولائن نے کمپیوٹر خرابی کے باعث غلطی سے شاہ چارلس سوم کی وفات کا اعلان نشر کرنے پر معذرت کرلی۔ ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی طریقہ کار خودکار طور پر فعال ہوگیا

جس کے بعد سٹیشن کچھ وقت کے لئے خاموش بھی رہا، مشرقی ایسکس کے شہر مالڈن میں قائم مرکزی اسٹوڈیو میں کمپیوٹر خرابی کے باعث یہ غلط اعلان نشر ہوا۔سٹیشن منیجر پیٹر مور کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں وہ خصوصی طریقہ کار متحرک ہوگیا جو برطانیہ کے تمام نشریاتی ادارے بادشاہ یا ملکہ کی وفات کی صورت میں استعمال کے لیے تیار رکھتے ہیں، اگرچہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس کی ضرورت پیش نہ آئے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروٹوکول فعال ہونے کے بعد ریڈیو کی نشریات بھی وقتی طور پر معطل ہوگئیں

جس سے انتظامیہ کو صورتحال کا علم ہوا، بعد ازاں نشریات بحال کرکے آن ایئر معذرت نشر کی گئی، ریڈیو کیرولائن کو ماضی میں ملکہ الزبتھ دوم اور اب شاہ چارلس کے کرسمس پیغامات نشر کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور ادارہ مستقبل میں بھی یہ روایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس غلطی سے ہونے والی پریشانی پر شاہ معظم اور اپنے سامعین سے معذرت خواہ ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا شمالی آئرلینڈ کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے ایک آئرش فوک میوزک گروپ کی پرفارمنس میں شرکت بھی کی۔واضح رہے کہ ریڈیو کیرولائن 1964 میں بی بی سی کی نشریاتی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، یہ ریڈیو سٹیشن ابتدا میں برطانوی ساحل کے قریب سمندر میں موجود جہازوں سے نشریات نشر کرتا تھا

 میں قانون سازی کے بعد متعدد پائریٹ ریڈیو سٹیشن بند ہوگئے، تاہم ریڈیو کیرولائن مختلف وقفوں سے نشریات جاری رکھتا رہا اور بالآخر 1990 میں اس کی سمندری نشریات ختم ہوگئیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب پہنچ گئے

 
Previous Post
صاحبزادہ فرحان کو ڈمبولا سکسرز نے آئیکون پلیئر سائن کرلیا