Skip to main contentSkip to footer

عمران خان کی رہائی کیلئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان

عمران خان کی رہائی کیلئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف لوئر ملاکنڈ ریجن کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور، منظم اور فیصلہ کن تحریک چلائی چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں۔ فضل حکیم یوسفزئی نے پیر کو اپنی رہائش گاہ مکانباغ مینگورہ میں مختلف وفود، پارٹی کارکنان اور عوام الناس سے ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل تفصیل سے سن کر ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں

اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور، منظم اور فیصلہ کن تحریک چلائی جائے گی کیونکہ عمران خان نہ صرف عوام کے مقبول ترین قائد ہیں بلکہ ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو جو سیاسی شناخت، عزت اور مقام حاصل ہے وہ عمران خان کی اصولی قیادت اور تاریخی جدوجہد کا نتیجہ ہے اس لیے تمام کارکن اور عہدیدار اپنے قائد کے ساتھ عملی وفاداری، اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں

فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں پارٹی تنظیم کو نچلی سطح تک مزید فعال اور مضبوط بنایا جا رہا ہے

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، اس موقع پر مختلف وفود نے فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لوئر ملاکنڈ ریجن میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

 

سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں، بیرسٹر گوہر

Next Post
خیبر پختونخوا میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
Previous Post
کورونا اور ہنٹا کے بعد ایک اور خطرناک بیماری عالمی ایمرجنسی قرار