Skip to main contentSkip to footer

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے مزید شرائط عائد کردیں

IMF Conditions Pakistan Loan

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے مزید شرائط عائد کردیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آئی ایم ایف نے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں،آئی ایم ایف نے صرف وعدے کرنے کے بجائے عملی نتائج دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

ایف بی آر نے بھی فیکٹریوں اور دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی سخت کرنے کی ٹھان لی۔ کاروباری سیلز کو آن لائن رپورٹ کرنا لازمی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حکام ایف بی آر کے مطابق اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔ٹیکس آڈٹس سے مخصوص آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا امکان ہے،

حکام ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کے عدالت جانے سے وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کی صورت میں جلد اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

امریکی حملے میں مارے گئے علی لاریجانی کون تھے؟

Next Post
پشاور زلمی نے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو سائن کرلیا
Previous Post
کیلاش کے تہوار چترموس میں لومڑی کو بھگانے کی قدیم روایت