Skip to main contentSkip to footer

آئی فون 18 پرو کب لانچ ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

iPhone 18 Pro Launch Date

ایپل اس سال آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرانے جارہا ہے یہ آئی فون اس سال ستمبر کے مہینے میں متعارف کرایا جانے والا ایک جدید اور طاقتور اسمارٹ فون ہے جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کارکردگی، کیمرہ اور بیٹری کے لحاظ سے نمایاں بہتری کے ساتھ سامنے آئے گا۔ اس فون میں نئی نسل کا طاقتور پروسیسر شامل کیے جارہا ہے جو رفتار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین بیک وقت کئی کام آسانی سے انجام دے سکیں گے، جبکہ کھیلوں اور بھاری ایپلی کیشنز کا استعمال بھی ہموار رہے گا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں 3ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا

بہترین کیمرہ اس فون کی خاص پہچان بن سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس میں ایسا جدید نظام شامل کیا جارہا ہے جو روشنی کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرے گا۔ اس سے کم روشنی میں بھی واضح اور خوبصورت تصاویر حاصل کی جا سکیں گی جبکہ پورٹریٹ تصاویر میں بھی گہرائی اور نفاست بڑھے گی۔ اس فون میں بڑی گنجائش والی بیٹری ایڈجسٹ کی جارہی ہے جو ایک بار چارج کرنے پر طویل وقت تک استعمال کی سہولت فراہم کرے گی۔ توانائی بچانے والی نئی ٹیکنالوجی کے باعث بیٹری کا استعمال مزید مؤثر ہوگا۔

بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا

اس میں جدید سیلولر نظام شامل کیے جارہے ہیں جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت بھی متوقع ہے، جس سے دور دراز علاقوں میں بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ فون کے ڈیزائن میں ہموار اور جدید انداز اپنایا جائے گا، جبکہ روایتی رنگوں کے ساتھ نئے اور منفرد رنگ بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جو اسے مزید دلکش بنائیں گے نئے ماڈل میں وائی فائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید چپ شامل کی جارہی ہے، جس سے انٹرنیٹ استعمال کے دوران رفتار اور استحکام میں بہتری آئے گی۔ آئی فون 18 پرو میکس مجموعی طور پر ایک ایسا فون ثابت ہو سکتا ہے جو جدید ٹیکنالوجی، مضبوط کارکردگی اور طویل بیٹری کے ساتھ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔

خلیجی ممالک کو 1990کے بعد بدترین معاشی دھچکا لگنے کا خدشہ

Next Post
امریکہ نے چین، جاپان اورکوریا سے پھر مدد مانگ لی
Previous Post
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،ایبٹ آباد اور سیالکوٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے